پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب

پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب

لاہور(خبرنگار) لاہور جنرل ہسپتال میں آرتھو پیڈک وارڈ میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب تھے۔تقریب کا انعقادپروفیسر عرفان محبوب، پروفیسر میاں محمد حنیف اور ڈاکٹر مدثر صدیق نے کیا تھا۔ تقریب میں ڈگری پانے والے ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر رضوان انور، ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر سید رضوان الحق، ڈاکٹر حافظ تنویراور ڈاکٹر ظہیر بھٹی کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔

پرنسپل غیاث النبی طیب نے پروفیسر عرفان محبوب کو پی جی ایم آئی کے کامیاب سپروائزر کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی۔ پروفیسر عرفان محبوب کے طلبا کی سب سے زیادہ تعداد نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ پرنسپل نے شعبہ جائین کرنے والے پروفیسر محمد حنیف کو اس موقع پر خوش آمدید کہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4