تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہورکی پارا چنار میں بم دھماکہ کی مذمت

تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہورکی پارا چنار میں بم دھماکہ کی مذمت

لاہور(نمائندہ خصوصی )تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہور کے چیئرمین اور معروف دینی و سماجی راہنما محمد شفیق قادری نے پارا چنار سبز منڈی میں ہونیوالے بم دھماکہ اور اسکے نتیجے میں 25افراد کی شہادت اور 80کے لگ بھگ افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دشمن کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے پوری قوم سے دہشتگردی کیخلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

انہوں کہا کہ دہشتگرد اپنی ناکامی و نامرادی کو چھپانے کیلئے اسطرح کی بزدلانہ کارروائی کررہے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم و مذموم ارادوں میں ہرگز ہرگز کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر متحد ہے اور وطن کے محافظین پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور انہیں گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔نیز شہریان لاہور کے چیئرمین محمد شفیق قادری نے شہید ہونیوالوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے 10علامہ اقبال روڈ پرخصوصی اجتماعی دعا بھی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4