میری واپسی کے لئے خادم حرمین شریفین کا شکر گزار ہوں،سعودی قیدی

میری واپسی کے لئے خادم حرمین شریفین کا شکر گزار ہوں،سعودی قیدی

ریاض (اے پی پی) گوانتانامو بے کا سابق قیدی جبران القحطانی سعودی عرب پہنچ گیا۔ وطن واپسی کے فوری بعد اپنے پہلے بیان میں جبران نے کہا کہ میری واپسی کے لیے سعودی قیادت بالخصوص خادم حرمین شریفین نے جو کچھ کیا میں اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔سکیورٹی ترجمان کے مطابق جبران کے اہل خانہ کو اس امر سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور اس سے ملاقات کے لیے تمام تر انتظامات کر دیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ رہائی پانی والے شہری کو سعودی عرب میں فافذ العمل قوانین کا سامنا کرنا ہوگا جس میں محمد بن نایف سینٹر فار کاؤنسلنگ اینڈ کیئر کے پروگرام سے استفادہ شامل ہے۔

جبران القحطانی گوانتانامو بے سے رہائی پانے والا 126 واں سعودی شہری ہے جب کہ 7 سعودی شہری اب بھی مذکورہ قید خانے میں موجود ہیں۔

مزید : عالمی منظر