سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے اور گستاخ بلاگ کی موجودگی پر شدید احتجاج

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے اور گستاخ بلاگ کی موجودگی پر شدید ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )انجمن غلامان مصطفےٰؐ و قادری فورم کے چیئرمین پیر شان علی قادری، مرکزی جماعت اہلسنت کے راہنما علامہ فاروق احمد ضیائی،جے یو پی کے قاری سید نورالمصطفیٰ ،تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے پیر سید خرم ریاض شاہ،تحریک صراط مسقیم علامہ مرتضیٰ علی ہاشمی،اے ٹی آئی کے محمد اعجازاشرف، سنی یوتھ کے سربراہ پیر محمد عثمان رضوی ،علامہ مستقیم رضوی،ڈاکٹر قاری سید نور المصطفیٰ قادری،قاری شفیق رضوی،مولانا اعجاز احمد قادری ودیگر نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے اور گستاخ بلاگ کی موجودگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ پیج چلانے والوں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے ۔

اوروزارت آئی ٹی اس سلسلہ میں اپناآئینی ،ایمانی اورقومی فریضہ ادا کرے بصورت دیگر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ 295/Cکو من و عن برقرار رکھا جائے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے جو قرآن و حدیث کے احکامات سے ثابت ہے انہوں نے کہا کہ حکمران امریکی و یورپی اور یہودوہنود کی خوشنودی کی خاطر ناموسِ رسالتؐ ایکٹ سے غداری کرکے اپنی دنیا و آخرت میں اپنی تباہی و بربادی کو گلے نہ لگائیں انہوں نے منتبہ کیا کہ 259/Cکو چھیڑا گیا تو ایک نہ ختم ہونیوالے احتجاج کا طوفان اٹھے گا جو حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب کردیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4