عراق ٗ داعش نے سب سے بڑے الموصل ہوٹل کو دھماکے سے تباہ کر دیا

عراق ٗ داعش نے سب سے بڑے الموصل ہوٹل کو دھماکے سے تباہ کر دیا

موصل (اے این این) داعش نے عراق کے صوبے نینوی میں سب سے بڑے الموصل ہوٹل کو دھماکے سے تباہ کر دیا ٗ عراقی فضائیہ کی موصل کے مغربی حصے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ٗ تنظیم کے متعدد مراکز کو تباہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق داعش نے موصل کے مغربی حصے میں الرفاعی کے علاقے میں واقع ہوٹل کے اندر بہت بڑی مقداد میں گولہ بارود نصب کیا اور بعد ازاں عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔دوسری جانب عراقی فضائیہ نے موصل کے مغربی حصے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تنظیم کے متعدد مراکز کو تباہ کر دیا۔بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بھی الراشیدیہ کے علاقے سے کشتیوں کے ذریعے فرار ہونے والے داعش کے ارکان کو بم باری کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق انہیں دریائے دجلہ میں داعش تنظیم کے ارکان کی لاشیں بھی تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر