اسحاق ڈارکا موقف عوام نے مسترد کردیا، ڈاکٹر نوشین حامد

اسحاق ڈارکا موقف عوام نے مسترد کردیا، ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکا موقف عوام نے مسترد کردیا، ملک کی معا شی حالت بہت خراب ہے ، حکومت نے پٹرو ل کی قیمت میں اضافہ معمول بنا لیا ہے۔ پڑول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ہر شے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ،ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے لئے مزید مشکلات پیدا کررہی ہے ، پٹرولیم مصنوعات میں قیمت میں اضافہ عوام پر پٹرول بم گرانے کے مترادف ہے۔

،حکومت پہلے ہی مہنگائی پر قابو نہیں پاسکی ہے اور عوام کے لئے رو ح اور بدن کا رشتہ برقرا رکھنا مشکل ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہ انتہائی کم ہے حکومت ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے ،انہوں نے کہاکہ حکمرانواں کو عوام کی مشکلات کا علم نہیں ہے ،ہر گزرتے لمحہ کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،

مزید : میٹروپولیٹن 4