کرپشن اور لوٹ مار کو پاکستان کا مقدر نہیں بننے دیں گے،عمران جٹ

کرپشن اور لوٹ مار کو پاکستان کا مقدر نہیں بننے دیں گے،عمران جٹ

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عمران جٹ نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کو پاکستان کا مقدر نہیں بننے دیں گے ملک میں تمام مسائل کی جڑ ھ کرپشن ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کا سربراہ ہی کرپٹ ہواس ملک میں اندھیرا ہی رہے گا رائیونڈ شہر کو میاں برادران اپنا گھر کہتے ہیں لیکن میاں برادران کا رائیونڈ صرف جاتی عمرہ تک ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ لاہور سے آتے ہوئے سڑک جاتی عمرہ تک دیکھ لیں عالی شان سڑک اور سٹریٹ لائٹ لیکن رائیونڈ شہر غریبوں کا ہے یہاں نہ تو اچھی سڑکیں ہیں اور نہ ہی پینے کا صاف شفاف پانی اور نہ ہی نکاس آپ کی سہولت میسر ہے۔

میاں صاحب ترقی کی باتیں کرتے ہیں رائیونڈ کی عوام چلاچلا کر تھک چکی ہے مگر موجودہ حکمرانوں کو پیسہ اکھٹا کر نے کے سوا کچھ نظر نہیں آتا جب تک حکمران میرٹ پر کام نہیں کریں گے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی غربت ختم ہو سکتی ہے عوام میں شعور آچکا ہے اب سیاسی وعدوں میں عوام آنے والی نہیں رائیونڈ شہر کو تحصیل کا درجہ دینے کے باوجود اس میں نہ کوئی ناداآفس اور پٹوار سرکل دونوں غائب یہ کیسا تحصیل کا درجہ ہے یہاں نہ ہی بچوں کی تعلیم کیلئے ہائی سکول ہے قیام پاکستان سے لیکر آج تک یوسی رائیونڈ دیہہ میں سٹی رائیونڈ کے بچوں کو تعلم کے حصول کیلئے جانا پڑھتا ہے اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے عوتوں اور مردوں کو اب کئی میل دور جا نا پڑے گاتحصیل کا درجہ دینے کا مقصد عوام کے مفاد سے بالا ترہے بلکہ عوام کو دھکو دینے کے مترادف ہے عوام کو اس میں کوئی سہولت نظرنہیں آرہی اس ملک کا مقدر صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت میں ہی تبدیلی آسکتی ہے ہم ملک پاکستان میں سب کیلئے یکسا ں قانون ،تعلیم ،انصاف اور صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی جاہتے ہیں موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے قوم بدترین مایوسی اور بحران کا شکار ہو چکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4