پاپوا نیو گنی میں 8.0شدت کا زلزلہ ٗ سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا

پاپوا نیو گنی میں 8.0شدت کا زلزلہ ٗ سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا

پورٹ مورس بے (اے این این)پاپوا نیو گنی میں 8.0شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پاپوا نیو گنی میں اراوا سے 47 کلو میٹر مغرب کی طرف بوگن ولے جزیرے پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.0جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 154 کلو میٹر تھی۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے کچھ گھنٹے بعد تک پاپوا نیو گنی، سولومن جزیرے، نورو پھونپی، کوثرائے، چوک اور انڈونیشیا کے سمندر میں اونچی لہروں کے ساتھ آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ہے۔ پیسیفک سونامی سینٹر کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم ایڈوائزری میں کہا گیا ہے صفر اعشاریہ 3میٹر سے ایک میٹر اونچی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کئی گھنٹوں اور بعض اوقات کئی روز تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر