اے ٹی آئی کی میزبانی میں 20سے زائد اہل سنت جماعتوں کے ’’ میڈیا سیکریڑیز کانفرنس‘

اے ٹی آئی کی میزبانی میں 20سے زائد اہل سنت جماعتوں کے ’’ میڈیا سیکریڑیز ...

لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام کی میزبانی میں 20سے زائد اہل سنت جماعتوں کے ’’ میڈیا سیکریڑیز کانفرنس‘‘ کی کانفرنس اے ٹی آئی کے صوبائی سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہورمیں منعقد ہوا۔کانفرنس کی صدارت مرکزی صدر سید بو علی شاہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکریڑی اطلاعات پنجاب محمد اکرم رضوی ادا کیے ۔میڈیا کانفرنس میں جماعت اہل سنت کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد نواز مفتی محمد سعید رضوی ، عامر ملک ،حافظ فیض الرسول ربانی ،عطاء الرحمن فاروقی ، اخلاق ربانی اور دیگر نے شرکت کی ۔ ’’ میڈیا سیکریڑیز کانفرنس‘‘ کامشتر کہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کیا جائے، گستاخ بلاگرز کی حمایت کرنے والے امریکہ اور برطانیہ کشمیریوں کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔

آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر کو پھیلانا اسلام کے خلاف عالمی سازش ہے۔ حکومت نے گستاخ بلاگرز کے خلاف کاروائی نہ کی تو معاشرے میں اشتعال بڑھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4