پاناما کیس پر ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں آیا ، ارمغان صادق

پاناما کیس پر ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں آیا ، ارمغان صادق

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما ارمغان صا دق نے کہاہے کہ پاناما کیس پر ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں آیا۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق تمام دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔

ٗہم نے لندن کی رجسٹری کے اوریجنل کاغذات جمع کروائے ہیں ٗہماری دستاویزات ان کی دھجیاں اڑا سکتی ہیں ٗایف آئی اے اوربی بی سی کی خبروں میں بھی ان کے فلیٹس کا ذکر ہے ٗ۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ شریف برادران چوری اور رشوت کا پیسہ یہاں سے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر لے کر گئے۔ شریف برادران پر 20سال سے لندن فلیٹس سے متعلق سوال اٹھ رہے ہیں تاہم انہوں نے کبھی اپنی ملکیت نہیں مانا،پاناما کیس اور بی بی سی کی رپورٹ آتے ہی انہوں نے فلیٹس کی ملکیت کا اقرار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب (ن )لیگ والے جھوٹ بولتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے جھوٹ پر بات کرنی پڑتی ہے ٗہمارے بیانات میں تضاد نہیں ٗان کے سر 6ملین بینک کے اور14ملین یوٹیلیٹیز کے قرض ابھی بھی باقی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4