تحریک انصاف آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہی ہے،ڈاکٹر زرقا تیمور

تحریک انصاف آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہی ہے،ڈاکٹر زرقا تیمور

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر زرقا تیمور نے اپنی رہائشگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا تقریب سے ڈاکٹر زرقا تیمور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہی ہے پاناما شریف حکمران خاندان کو اپنی کرپشن کی فکر لگی ہوئی ہے۔

2017پاناما چوروں سے چھٹکارے کا سال ثابت ہو گا،پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں شرکاء نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعاء کی اللہ تعالیٰ نیا سال قوم کیلئے خوشیاں لائے اور پاکستان کو مشکلات سے نجات دے اور پاناما چوروں سے ہمیشہ کیلئے چھٹکاراملے اس موقع پر ایم پی اے سعدیہ سہیل ،عظمیٰ کاردار ، عظمیٰ خان ، رانی خان ،صادقہ آپا ، عاصمہ وزیری،سمیرا عابد،رفت مسعود ،نجمہ حلیم ، سیمہ میر ،مسرت چیمہ ، رخسانہ نوید ،ڈاکٹر سیمی بخاری ،نیلوفر حبیب ،شبنم جہانگیر ، سنیہ ساجد ،غزالہ قمر اور رابعہ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4