مولانا عبد الحفیظ مکی کی وفات عالم اسلام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،پیر عبد الرحیم

مولانا عبد الحفیظ مکی کی وفات عالم اسلام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،پیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام پاکستان سینئر کے مرکزی امیر مولانا پیر عبد الرحیم نقشبندی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسین احمد اعوان ڈپٹی میڈیا ایڈوائزر مفتی محمد صدیق نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ وفاق المدارس العربیہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور عالم اسلام کی دینی و روحاجی شخصیت مولانا عبد الحفیظ مکی کی وفات عالم اسلام کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے بزرگ علماء دین کی دینی و روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

خالق کائنات انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر عظیم عطاء کرے ۔آمین یارب العالمین