حکومت نے مہنگائی کا طوفان بھرپا کردیا ہے،عدنان ہنجرا

حکومت نے مہنگائی کا طوفان بھرپا کردیا ہے،عدنان ہنجرا

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی لاہور کے رہنما عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان بھرپا کردیا ہے، اور کسی غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں ،حکومت زندگی کے ہر محکمے اور شعبے میں ناکام نظر آتی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں سے ہر انسان تنگ ہے اور حکومت کے وزیروں اور مشیروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ بڑھتی ہوئی دہشت گردی حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے حکومت ہر انسان کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں اور بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کریں۔

تاکہ غریب آدمی خوشحال ہوسکیں اور ملک ترقی کرے،آئندہ الیکشن میں عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں اور کسی کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہ کریں، عوام نے جنرل الیکشن میں ووٹ دئیے شیر کو ،شیر نے عوام کا خون چوس لیا ،اب عوام ووٹ ڈالتے وقت پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں، عوام جانتے ہیں کہ ہمیشہ پیپلزپارٹی نے عوامی پالیسیاں بنائی اور عوام کی توقعات پر پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کی تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے، لہٰذا بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی عوام دوست گروپ نمائندوں کوکامیاب بنائیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں ،پیپلزپارٹی آج بھی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو عوام کے ووٹو ں پر یقین رکھتی ہے کبھی حکومت حاصل کرنے کے لئے چور دروازے کااستعمال نہیں کیا، انشاء اللہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4