بی بی سی کی رپورٹ نے وزیراعظم کی کرپشن کے پول کھو ل دیئے ، فیا ض بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن کے پول کھو ل دیئے ہیں، شریف برادران اور ن لیگ کی کرپشن سے عوام تنگ آچکے ہیں شریف براداران عوام غلام سمجھتے ہیں اورانہیں دبانے کے لیے امریت کی گرفت مضبوط کر رہے ہیں شریف برادران کا ٹولہ ملکی و صوبائی وسائل پر قابض ہے عوام کا خون چوس کر قومی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا جارہا ہے۔
غریب عوام بھوک علاج کے بغیر مر رہے ہے ہیں اور یہ تین عرب کے جہاز اور ہیلی کاپٹر خرید کر عیاشیاں کر رہے ہیں ۔
شریف خاندان کی بد عنوانی کے باعث ملک بھر کے عوام کا نواز شریف و شہباز شریف کے خلاف غصہ بڑھتا جارہا ہے ا انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے کرپشن چھپانے کے لیے ہر روز نیا جھوٹ بولتے ہیں ، میاں نواز شریف سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کی بنیاد پر حکمرانی کا حق کھو بیٹھے ہیں۔