پی ٹی آئی مخلص اور محنتی کارکنوں کی دل سے قدر کرتی ہے،میاں شکیل
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف اقبال ٹاؤن کے رہنماہ میاں شکیل اور شفیق گجر نے اپنی رہائش گا ہ میں کارکنوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا، تقریب سے میاں شکیل ، شفیق گجر ، رانا اختر حسین اور اشتیاق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں ، تحریک انصاف مخلص اور محنتی کارکنوں کی دل سے قدر کرتی ہے اسی لیے پارٹی کارکنان عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
آنے والا دور تحریک انصاف اور عمرا ن خان کا ہی ہوگا ، پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ نے ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ،عوام ان حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ، عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ، آئندہ انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کرپٹ حکمرانوں سے ہر ظلم کا حساب لیں گے۔