کروڑوں کمپیوٹر سے زیادہ طاقتور سپر کمپیوٹر جلد مکمل ہونے والا

کروڑوں کمپیوٹر سے زیادہ طاقتور سپر کمپیوٹر جلد مکمل ہونے والا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں اس سال دنیا کا ایک اور سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر ’’تیان ہے 3‘‘ مکمل ہوجائے گا جو ایک سیکنڈ میں ایک ارب ارب یعنی ایک کوئنٹیلیئن (One quintillion) حسابات لگانے کے قابل ہوگا۔اس اعتبار سے یہ دنیا کا پہلا سپر کمپیوٹر بھی ہوگا جو ’’ایگزا اسکیل‘‘ (1000 پی ٹا فلوپس) کی طاقت حاصل کرے گا۔ آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ اگر 3 گیگاہرٹز پروسیسر اسپیڈ والے 33 کروڑ کمپیوٹروں کی طاقت یکجا کردی جائے تو یہ اکیلا سپر کمپیوٹر اس سے بھی زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس پر چین کے ’’نیشنل سپرکمپیوٹر سینٹر‘‘ میں کام جاری ہے جو تیز رفتار ترین سپرکمپیوٹر بنانے کے حوالے سے خصوصی عالمی شہرت رکھتا ہے۔

سپر کمپیوٹر

مزید : میٹروپولیٹن 4