شمالی کوریا کا خطرہ، امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی جنگی مشقوں کا آغاز

شمالی کوریا کا خطرہ، امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی جنگی مشقوں کا آغاز

واشنگٹن (اے پی پی) شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے امریکا نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مل کر 3 روزہ مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔پریس ٹی وی کے مطابق یو ایس بیڈ ملٹری ڈاٹ کام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان 3 روز مشقوں کاآغاز شمالی کوریا کے ممکنہ بحرالبراعظمی میزائل تجربے کی تشویش کے باعث کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مشقوں میں جنگی جہاز ،میزائلوں کی نشان دہی کرنے اور انہیں تباہ کرنے والا نظام بھی مشقوں کا حصہ ہے۔

 

مزید : عالمی منظر