آندھراپردیش میں ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27ہو گئی، متعدد زخمی

آندھراپردیش میں ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27ہو گئی، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے این این) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27ہو گئی ٗ متعدد افراد زخمی ٗبہت سے افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں ٗ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ٗ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سربراہ جے پی مشرا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ وجے نگرم ضلعے میں کونیری سٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔بہت سے افراد تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارکنوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ تا حال واضح نہیں ہو سکی ہے۔خیال رہے کہ یہ حادثہ رات گئے پیش آیا جب ہیرا کھنڈ ایکسپریس ٹرین جگدلپور سے پھونیشور کی جانب جا رہی تھی۔حادثے کی معلومات پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو نے ٹویٹ کیا: 'وجے نگرم کے پاس ریل حادثے پر غمزدہ ہوں۔ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن امداد بہم پہنچا رہے ہیں۔ حادثے میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں ہم شریک ہیں۔ ہم حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انڈیا میں ریلوے کا نظام پرانا ہونے کے سبب ٹرین کے حادثے معمول کی بات ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انڈیا میں ایک دن میں دو کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔گذشتہ سال نومبر میں ریاست اتر پردیش میں ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی جس کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ مارچ 2015 میں بھی اتر پردیش میں ہی پیش آنے والے ایک حادثے میں 39 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -