شام میں خانہ جنگی کے باعث بشارالاسد نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، روسی میڈیا کا دعویٰ

شام میں خانہ جنگی کے باعث بشارالاسد نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، روسی میڈیا کا ...

دمشق / لندن ( اے این این ) روسی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں 5 سال سے جاری کشیدگی اور خانہ جنگی کے باعث صدر بشارالاسد نفسیاتی دبا ؤکا شکار ہیں ٗ نفسیاتی دباؤکے نتیجے میں بشارالاسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔لندن سے شائع ہونے والے پین عرب روزنامہ الشرق الاوسط نے روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اعصابی تناؤ کے نتیجے میں صدر اسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔بشارالاسد کی مدد کے نتیجے میں پوتن کی مشکلات بڑھ گئیں کے عنوان سے شائع رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بشارالاسد کو اقتدار پرقائم رکھنے کی روسی کوشش پیوٹن کو کافی مہنگی پڑی ہے۔ ممکن ہے وہ اس بحران سے جلد از جلد نکلنے کے لیے بھی کوئی راہ تلاش کررہے ہوں۔روسی حکام اپنی خفیہ بات چیت میں صدر بشارالاسد کی کمزوری کا بھی تذکرہ کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بشارالاسد جنگ اور ٹینشن کے نتیجے میں کافی کمزور ہوئے ہیں اور ان کی بائیں آنکھ بھی اعصابی تنا کا شکار ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر