اب آپ کا سام سنگ فون دیکھ بھی سکے گا

اب آپ کا سام سنگ فون دیکھ بھی سکے گا
 اب آپ کا سام سنگ فون دیکھ بھی سکے گا

  

سئیول(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے سمارٹ فونز پہلے ہی دنیا میں بے حد مقبول ہیں اور اب کمپنی نے ان میں ایک ایسی ناقابل یقین سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر لی ہے کہ آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس سے قبل رپورٹس میں سامنے آیا تھا کہ گوگل اسسٹنٹ کی طرز پر سام سنگ بھی ’’سام سنگ اسسٹنٹ‘‘ نامی فیچر تیار کر رہی ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ بکس بائی (Bixby)نامی یہ سام سنگ اسسٹنٹ ’’بصری سرچ‘‘ کی صلاحیت کا بھی حامل ہو گا، یعنی اس فیچر کے اضافے کے بعد آپ کا سام سنگ سمارٹ فون چیزوں کو دیکھ بھی سکے گا۔

سام سنگ فون

مزید : میٹروپولیٹن 4