بال کھانے والی لڑکی کے معدے سے بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

بال کھانے والی لڑکی کے معدے سے بالوں کا گچھا نکال لیا گیا
 بال کھانے والی لڑکی کے معدے سے بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ایک 16سالہ لڑکی کو بالکل بھوک نہیں لگتی تھی اور بار بار قے آتی تھی۔ والدین اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو پیٹ میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر بھی چکرا کررہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کے پیٹ میں بالوں کا ایک بڑا گیند نما گچھا موجود تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس لڑکی کو ریپنزیل سنڈروم (Rapunzel)نامی نفسیاتی مرض لاحق تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے ہی بال کھانے کی عادت میں مبتلا تھی۔ اس کی یہ عادت اس قدر پختہ ہو چکی تھی کہ بسااوقات وہ اپنی سہیلیوں کے بال بھی کھا جایا کرتی تھی۔

بال کھانے والی لڑکی

مزید : میٹروپولیٹن 4