گھاس سے بنے شاہکار فن پارے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے

گھاس سے بنے شاہکار فن پارے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے
 گھاس سے بنے شاہکار فن پارے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی مصور پچھلے 24 سال سے ایسے فن پارے تخلیق کررہے ہیں جو دیکھنے میں بالکل اصلی تصویر لگتے ہیں لیکن درحقیقت انہیں کینواس پر گھاس اْگا کر تیار کیا جاتا ہے۔ہیدر ایکروئیڈ اور ڈین ہاروے کا کام پہلی بار 1992 میں منظرعام پر آیا جسے مصوری کے شائقین نے بہت پسند کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی تصویر تخلیق کرنے کے لیے بہت منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے جس میں کینواس کی موٹائی اور جسامت سے لے کر گھاس کی مختلف اقسام کا انتخاب اور ہر حصے کے لیے مختلف دھوپ اور نمی جیسی باتوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔

شاہکار فن پارے

مزید : میٹروپولیٹن 4