جراثیم سے مکڑی کا ’’اینٹی بایوٹک‘‘ جالا تیار کر لیا گیا
نوٹنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہرین نے عام بیکٹیریا میں مکڑی کا ایسا ریشہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو اینٹی بایوٹک یعنی جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہے اور جسے مستقبل میں زخموں کی جلد بحالی میں استعمال کیا جاسکے گا۔ریسرچ جرنل ’’ایڈوانسڈ مٹیریلز‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، نوٹنگھم یونیورسٹی کے ماہرین نے پانچ سالہ تحقیق کے بعد ’’ای کولائی‘‘ کہلانے والے بیکٹیریا میں مکڑی کا جالا (ریشہ) اور جراثیم کش پروٹین بنانے والے جین پیوند کرکے انہیں ایسا ریشہ تیار کرنے کے قابل بنالیا ہے جو مضبوط، پائیدار، کم وزن اور لچک دار ہونے کے علاوہ جراثیم کش دوا سے لیس بھی ہے۔
جالا تیار