صوبائی دارلحکومت ، چورڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارلحکومت ، چورڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں ا ورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی،قیمتی سامان،موبائل فون ،گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں چوروں نے محمدندیم انجم کے گھرکے تالے توڑ کر ساڑھے 4لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کرلیا۔نواں ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مقصود احمد سے 5لاکھ دس ہزار روپے اورموبائل فون ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے ارسلان کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے عبداللہ کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت ،گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے پہلے عامر کی دکان میں گھس کر سوا لاکھ روپے اورموبائل فون، سبزہ زارمیں ڈاکوؤں نے اظہرکی دکان میں گھس کرڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون ،پھر ہنجروال میں ڈاکوؤں نے محمداجمل کی دکان میں گھس کر50ہزار روپے اورموبائل فون ،جوہرٹاؤن میں ڈاکوؤں نے زین میڈیکل سٹور میں گھس کر اسلم کی دکان سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،پرانی انارکلی میں ڈاکوؤں نے زاہد محمود سے 55ہزارروپے اورموبائل فون، ریس کورس میں ڈاکوؤں نے محمد حسن سے 31ہزار روپے اورموبائل فون، لوئر مال میں ڈاکوؤں نے مدثر سے موٹر سائیکل ،نقدی او رموبائل فون،لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے وقاص سے موٹر سائیکل،نقدی او رموبائل فون، ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے غلام قادرسے 22 ہزار روپے اورموبائل فون چھین لئے ۔علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں عرفان کی کار، لیاقت آبادمیں اشفاق کاکیری ڈبہ جبکہ شاہدرہ میں ارشد، شاہدرہ ٹاؤن میں وقاص،داتا دربامیں عاصم،شادباغ میں علی،مصری شاہ میں ضیاء،جوہر ٹاؤن میں افتخار ، باغبانپورہ میں ذوالفقار اور کاہنہ میں رفیق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : علاقائی