ٹریفک وارڈنز اور اہل خانہ کے لئے ہیپا ٹائٹس سی کے مفت علاج کا فیصلہ
لاہور(وقائع نگار) ٹریفک وارڈنز اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہیپا ٹائٹس سی کے مفت علاج کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے ٹریفک وارڈنز اور ان کے بیوی بچوں کے لئے ہیپا ٹائٹس سی کے مرض کا مفت علاج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ٹریفک وارڈنز کودرخواستیں دینے کا کہا گیا ہے ۔ہیپا ٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کی صورت میں ٹریفک وارڈنز اور ان کے اہل خانہ کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔