آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس کا شہر میں دو گھنٹوں کیلئے جنرل ہولڈ اپ

آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس کا شہر میں دو گھنٹوں کیلئے جنرل ہولڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)سی سی پی او لاہور امین وینس کے حکم پر آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس نے شہر میں دو گھنٹوں کیلئے جنرل ہولڈ اپ کیا، اس دوران پولیس نے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں دو گھنٹے تک جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔ سی سی پی او کپیٹن ریٹائرڈ امین وینس کی ہدایت پر تھانوں کے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ نے اپنے علاقوں کی اہم شاہراہوں، عمارتوں اور اہم مقامات کے اطراف میں ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی چیکنگ کی۔ پولیس افسران کے مطابق جنرل ہولڈ اپ سے جرائم پشہ افراد کی سرکوبی میں مدد ملتی ہے۔

مزید :

علاقائی -