غازی آباد،21سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل کرزندگی کاخاتمہ کرلیا

غازی آباد،21سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل کرزندگی کاخاتمہ کرلیا

لاہور(وقائع نگار)غازی آباد میں 21سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ غازی آباد کے علاقہ میں21سالہ اقراء اپنے ماموں کے گھر میں رہتی تھی ۔گزشتہ روز اس نے پراسرار طور پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اسکے ماموں اور ممانی نے طبی امداد کے لیے اسکو ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ خود کشی کی وجہ نہیں بتا رہے ہیں تاہم ہم اپنی تسلی کے لیے لاش کا پوسٹمارٹم کروا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی