فیروز پور روڈ، اسلحہ کی دکان سے چور لاکھوں کا اسلحہ ،گولیاں وغیرہ لیکر فرار

فیروز پور روڈ، اسلحہ کی دکان سے چور لاکھوں کا اسلحہ ،گولیاں وغیرہ لیکر فرار

لاہور(وقائع نگار) فیروز پور روڈ پر اسلحہ کی دکان میں چوری کی واردات ،چور لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ اور گولیاں وغیرہ لیکر فرار ہو گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع ہنٹرز آرمز کمپنی میں گزشتہ رات کو نامعلوم چوروں نے گھس کر چوری کی ،چور دکان سے 12عدد 9ایم ایم پستول،750گولیاں اور 150کارتوس چوری کر کے لے گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی