ٹھوکر نیاز بیگ ،پیرو فورس کے اہلکاروں کا موٹرسائیکل سواروں پر تشدد

ٹھوکر نیاز بیگ ،پیرو فورس کے اہلکاروں کا موٹرسائیکل سواروں پر تشدد

لاہور(وقائع نگار) پیرو فورس بھی تشدد کی روش پر چل پڑی، ٹھوکر نیاز بیگ میں پیرو فورس کے اہلکاروں کا موٹرسائیکل سواروں پر مبینہ تشدد، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 4 اہلکار معطل کردئے۔بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں پیرو فورس کے چاراہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو سڑک پر سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔موٹرسائیکل سواروں پر مکوں کی بارش کر دی،ٹھڈے بھی مارتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے موٹر سائیکل سواروں پر تشدد کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مجاہد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تشدد کرنیوالے چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جن میں ہیڈ کانسٹیبل بشیر، کانسٹیبل شبیر،ا شرف اور علی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی