پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 29ملزمان گرفتار

پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 29ملزمان گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس نے گذشتہ روز اتوار کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں 29مقدمات درج کرکے 29ملزمان کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے 953پتنگیں‘2چرخیاں اور35پنی ڈور برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹیموں نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 29مقدمات درج کرکے 29ملزمان گرفتار کرلیے اور ان کے قبضہ سے 953پتنگیں‘2چرخیاں اور35پنی ڈور برآمد کرلیں۔سٹی ڈویژن نے 10‘کینٹ ڈویژن نے 4‘سول لائینزنے 3‘صدرڈویژن نے2اور اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 10ملزمان کو گرفتار کیا۔دوسری طرف سخت پا بندی کے باوجود شہر بھر میں چھٹی کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا شہریوں نے چھٹی کا دن پتنگیں اڑا کر گزارا جبکہ پو لیس نے غازی آ باد،شمالی چھاؤ نی ،مغل پورہ ،فیکٹری ایریا ،نولکھا ،شاد باغ،گجر پورہ وغیرہ کے علاقوں میں درجنوں نوجوانوں کو گر فتار کر تے ہوئے مقد مات بھی درج کئے ۔

مزید : علاقائی