شادمان ،لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے پرتھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور(وقائع نگار) سروسز ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک خاتون نے گزشتہ روز تلخ کلامی پر غصہ میں آ کر سروسز ہسپتال میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مار دیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے درخواست آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔