بونیر ، مسافر وین کھائی میں جا گری ، 3خواتین 1بچی سمیت 8افراد جاں بحق

بونیر ، مسافر وین کھائی میں جا گری ، 3خواتین 1بچی سمیت 8افراد جاں بحق

بونیر (بیورو رپورٹ) علاقہ چعرزئی جبو بانگیڑے میں سٹاف پر کھڑی نان کسٹم پیڈ گاڑی نمبر APL 2017 میں دس افراد سوار تھے ،فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ایک شحص کاپاؤں گیر لیول پر جا لگا جس کے نتیجے میں سے گاڑی کا کنٹرول کھو گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گری ۔حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ،تین خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ضلع نائب ناظم یو سف علی ۔ڈسٹرکٹ کونسل بونیر کے ممبران رشید خان ،پی ٹی ائی کے صدر ریاض خان ،سلطان زیب خان ایڈوکیٹ الحدمت فاونڈیشن کے صدر زر افروز خان موقع پر پہنچ گئے ،انہوں نے ہسپتال میں زحمیوں کو دئے جانے والے طبی امداد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔مرنے والوں میں تاجبر خان اسکی بیوی اور دو بچے ۔زیت اللہ خان ۔زیت اللہ خان کی بیٹی ۔شا زر خان ،احتر زیب جبکہ زخمی ہونے والوں میں حافظ الرحمان اور خان بہادر شامل ہیں ۔مرنے والوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا جنہیں وہ آبائی علاقوں میں لے گئے۔

مزید : علاقائی