دہشتگردوں نے سکولوں‘کالجوں ‘دیگر تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ بنا لیا:انٹیلی جنس رپورٹ

دہشتگردوں نے سکولوں‘کالجوں ‘دیگر تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ بنا لیا:انٹیلی جنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) انٹیلی جنس اداروں نے حکومت کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشتگردوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے مذہبی مقامات کی بجائے سکول‘ کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کو اپنی ہٹ لسٹ پر رکھ لیا ہے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تفرقہ بازی کے باعث کسی بھی مذہبی مقام پر دہشتگردی کی واردات ہوتی ہے تو لوگوں کی بڑی تعداد اس پر خاموش رہتی ہے جس فرقے کی مذہبی عبادت گاہ پر حملہ ہوتا ہے وہی احتجاج کرتی ہے جبکہ تعلیمی اداروں پر دہشتگردی سے پوری قوم ہل کر رہ جاتی ہے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناکر سکولوں کے گردونواح میں واقع تجاوزات ریڑھی‘ چھابڑے‘ ٹھیلے ختم کرائے جائیں اور سکولوں کے ایمرجنسی گیٹس بھی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ایمرجنسی گیٹ کو حفاظتی طور پر استعمال کیا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -