فیصل آباد : ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سکیوری گارڈ قتل کر دیا ،1ملزم گرفتار

فیصل آباد : ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سکیوری گارڈ قتل کر دیا ،1ملزم گرفتار

 فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے دور ان واردات مذاحمت کرنے پر ایک سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا وقوعہ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور واردات کے دوران پولیس کی سرکاری گاڑ ی اچانک سامنے آجانے پر نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی چک 263ر ب میں واقع ایک فلنگ اسٹیشن پر 3 نامعلوم ملزمان نے ٹک شاپ سے تمام نقدی، 4 موبائل فون اورسیکورٹی گارڈ شہباز سے گن چھین لی اس دوران مذاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ شہباز کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ایس ایچ او ڈجکوٹ ندیم انجم نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری اور کھوجی کی مدد سے تقریباً 2 کلومیٹر دور فصل میں چھپے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت اسی گاؤں کے رہائشی احسن کے نام بتائی گئی ہے ۔تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ دربار جیون شاہ کے قریب 3 نامعلوم ڈاکوؤں کے گینگ نے مسافروں سے بھر ویگن کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی اس دوران اچانک پولیس کی سرکا ری گاڑی سامنے آنے پر نامعلوم ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ بولیدی جھگی میں کارسوار 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے سعودی عرب پلٹ محمد اعظم اور اس کے بیٹے سے 4 لاکھ روپے کی نقدی ، 3موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور چلتے بنے۔

مزید : علاقائی