بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا : اسحق ڈار

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا : اسحق ڈار

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اور وزیر خزانہ نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ اتوار کو وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری خزانہ نے تمام منصوبوں پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا اور فنڈنگ پالیسی وسیع کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید : علاقائی