ٹرمپ کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار،ہیلری کا قریبی نکلا
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک) ہیلری کلنٹن کے ایک قریبی دوست ڈومنک پاؤپولوکوامریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، 51 سالہ شخص ڈومنک پاؤپولووہ شخص ہے جس نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کو 20ہزار ڈالر کا عطیہ دیا تھا، اس کا تعلق نارتھ ایسٹ کی ایک معروف فیملی سے ہے جس کے ہیلری کلنٹن اور بل کلنٹن سے قریبی تعلقات ہیں۔