تیزرفتار ترقی دیکھ کرمخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے: شہباز شریف

تیزرفتار ترقی دیکھ کرمخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے: شہباز شریف

 لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ ایک طرف وژن سے عاری سابق حکمران ہیں جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیاجبکہ دوسری طرف دھرنا گروپ ہے جس نے انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی ۔ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں اور اندھیروں میں دھکیلا۔ جھوٹے الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں نے دھرنوں کے ذریعے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ قوم کو اندھیروں اور مشکلات سے دوچار کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے ۔اپنے دور حکومت میں انہیں عوام کی تکالیف کا احساس نہ ہوا بلکہ بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار میں لگے رہے ۔ سابق حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور تھیں جس سے عوام کے مسائل بڑھے۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سال سے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پورا ہو رہا ہے ۔اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر طے ہونے کو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران قومی وسائل کی لوٹ مار کی بجائے قوم کو درپیش سنگین چیلنجز پر توجہ دیتے تو ملک بحرانوں میں نہ گھرا ہو تا۔انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں اور ان عناصر نے کبھی دھرنوں ، کبھی لاک ڈاؤن اور کبھی شہر بند کرنے کی منفی سیاست کے ذریعے ترقی کے سفر میں میں روڑے اٹکائے۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول