نواز شریف فوبیا میں مبتلا عمران خان جلد لمبی چھٹی پر جانیوالے ہیں : مریم اور نگزیب

نواز شریف فوبیا میں مبتلا عمران خان جلد لمبی چھٹی پر جانیوالے ہیں : مریم اور ...

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں اورجلد ہی لمبی چھٹی پر گھر جانے والے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے میڈیاسے گفتگو کے دوران عمران خان کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں ، یہ وزیراعظم کے بیانات کی بات کرتے ہیں ان کے تو اپنے قول و فعل میں تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے کے علاو ہ خان صاحب کو کچھ نہیں آتا جبکہ کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانا جلسوں میں ہی مقدمے لڑنا ان کی عادت ہے۔ وزیراعظم پر کرپشن کے الزام او ر عدالتوں کے باہر عدالت لگانے والوں سے میرا سوال ہے کہ اگر آپ کے پاس نواز شریف کیخلاف ثبوت موجود ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے ؟ اورالیکشن کمیشن میں فنڈنگ کیس سے استثنی کیوں مانگا؟۔مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ وزیراعظم کے ملکی ترقی سے متعلق اشتہارات سے جل بھن کر باتیں تو کی جارہی ہیں مگر باتیں کرنیوالے پہلے قوم کوبتائیں کہ ساڑھے تین سال میں انہوں نے کون سے عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کئے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول