تحریک انصاف کے جلسہ میں بد نظمی کھلاڑی کرسیاں اور سپیکر اٹھاکر لے گئے،خواتین سے بھی بدتمیزی

تحریک انصاف کے جلسہ میں بد نظمی کھلاڑی کرسیاں اور سپیکر اٹھاکر لے ...

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا قصور کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بے نظمی کا شکار ہوگیا،خاتون کارکن سے بدتمیزی کی کوشش کی گئی تو دوسری طرف کارکنان ڈھائی سو سے زائد کرسیاں اور دو اسپیکر اٹھاکر لے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے وہاں موجود ڈنڈوں تک نہیں چھوڑاوہ بھی اپنے گھروں میں ساتھ ہی لے گئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق قصور میں ہونے والے جلسے میں عمران خان کی تقریر ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکن خواتین کے انگلوڑر میں گھس گئے،اور خاتون کارکن سے بدتمیزی کی کوشش کی،تاہم انہیں بحفاظت پنڈال سے نکال دیا گیا،جلسے کے اختتام پر پی ٹی آئی کوکارکنان نے 200سے کرسیاں ،متعدد میزیں اور اسپیکر توڑڈئیے۔واضح رہے پہلے بھی تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی،بدانتظامی کی خبریں آتی رہی ہیں،ملتان میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تو اسی قصور میں لوگ کرسیاں اٹھا کر بھاگ نکلے تھے

مزید : صفحہ اول