اووسیز پاکستانی اپنے وطن کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں : وزیر اعظم
لندن(اے این این ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم حصہ ہے، وہ اپنے وطن کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔نواز شریف سے لندن میں پاکستانیوں کے اوورسیز کمشنر زبیر گل نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔