پنجاب میں گریڈ 5سے 15تک بھرتی پر پابندی ختم کرنے کافیصلہ

پنجاب میں گریڈ 5سے 15تک بھرتی پر پابندی ختم کرنے کافیصلہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)خادم عوام وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر حکومت پنجاب کے ماتحت تمام صوبائی محکموں میں گریڈ نمبر پانچ تا پندرہ کی سرکاری ملازمتوں ‘بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ ۔ معذور نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا پانچ فیصد کوٹہ بھی بحال کر دیا گیا ۔ ہزاروں اعلی تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب کے مختلف شہروں و اضلاع میں نئے انتخابات سے پہلے تقریباً دس لاکھ نئی آسامیاں تخلیق کر کے لاکھوں خاندانوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلہ میں نہ صرف ہزاروں نئی آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں بلکہ پہلے سے موجود خالی آسامیوں سمیت وفات پانے یا ریٹائرڈ ہونیوالی سکیل ایک تا سکیل پندرہ تک کے ٹیکنیکل ‘نان ٹیکنیل ویکسنیوں کے محاذ لاکھوں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ نئی بھرتیوں پر عائد پابندی فی الفور ختم کر دی گئی ہے ۔ یکم دسمبر 2016 ء سے تمام صوبائی اداروں میں گریڈ نمبر پانچ تا گریڈ پندرہ اور معذوروں کے سپیشل کوٹہ سمیت خواتین کیلئے مختص سپیشل کوٹہ پر بھرتیاں شروع ہونگی ۔

مزید : صفحہ اول