صدارت کے بعد پہلے دن کی مصروفیات

صدارت کے بعد پہلے دن کی مصروفیات
صدارت کے بعد پہلے دن کی مصروفیات

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے 44 ویں صدر اوباما صدارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے ساتھ دو ہفتے کی چھٹیاں منانے دوستوں کے ہاں پہنچ گئے جہاں سابق صدر اوباما نے تھنڈر برڈ کنٹری کلب میں ورزش کی اور پہلا دن گالف کھیلتے ہوئے گزارا۔سابق صدر اوباما نے ہلکے نیلے رنگ کی جرسی اور سرمئی رنگ کا ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔ وہ رانچو میراج گالف کورس میں دوستوں کے ساتھ گالف کھیلتے ہوئے کافی پرسکون نظر ا?ئے۔ گالف کھیلنے کے دوران وہ گالف کارٹ بھی خود چلاتے رہے۔رانچو میراج گالف کورس اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔ رانچو میراج گالف کورس کو گالف میگزین نے کیلیفورنیا کے 20 بہترین گالف کورس کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ اس سے پہلے دن کے ا?غاز پر اوباما تھنڈر برڈ کنٹری کلب میں ورزش کرتے نظر ا?ئے۔ سابق صدر اوباما دو ہفتے کی چھٹیوں کے دوران سپین کے ایمبیسیڈر جیمز کوسٹس کے عالی شان مینشن میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔اوباما نے منصب صدارت ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مشعل کچھ دنوں کی چھٹیاں کریں گے جس کے بعد وہ پھر سے اپنے کام میں مصروف ہو جائیں گے

مزید : صفحہ اول