کوئی تحقیقات نہیں ہورہی ہیں، اینٹی کرپشن

کوئی تحقیقات نہیں ہورہی ہیں، اینٹی کرپشن
 کوئی تحقیقات نہیں ہورہی ہیں، اینٹی کرپشن

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن نے واضح کیاہے کہ عائشہ ممتاز کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی ان کیخلاف کسی قسم کی کوئی درخواست آئی ہے ، تاحال عائشہ ممتاز کے حوالے سے کچھ نہیں۔میڈیا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کرپشن ، گرفتاریوں اور گرفتار افراد کا تعلق عائشہ ممتاز سے جوڑے جانے کے بعد عائشہ ممتاز بھی بول پڑیں اور اسے مافیا کی پراپیگنڈامہم قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کا دامن صاف ہے ، وہ ہرحکومتی پلیٹ فارم پر پیش ہونے کے لیے تیار ہیں لیکن تاحال کسی قسم کا نوٹس نہیں ملا۔دوسری طرف اینٹی کرپشن کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ عائشہ ممتاز کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ، سٹاف میں سے کچھ لوگوں کیخلاف شکایت آئی تھی کہ ان کے اثاثہ جات اور رہن سہن وسائل سے بڑھ کر ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور مشتبہ افراد قانونی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں تاہم عائشہ ممتاز کے حوالے سے نہ ہی کوئی شکایت تھی اور نہ ہی کوئی کارروائی کی جارہی ہے

مزید : صفحہ اول