شہبازشریف کا سابق ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن توحید احمد اورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہبازشریف کا سابق ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن توحید احمد اورلاہور ہائیکورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سابق ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن توحید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -