دکھ کی گھڑی میں پاکستان کیساتھ ہیں،ترک وزیراعظم

دکھ کی گھڑی میں پاکستان کیساتھ ہیں،ترک وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے پارا چنار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم نے تعزیتی خط میں پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ سے پاکستان کادہشتگردی کیخلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔یاد رہے گزشتہ روز پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ ہونے سے 25 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر