لاہور سمیت 10 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز تعینات،نوٹیفکیشن جاری

لاہور سمیت 10 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز تعینات،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے لاہور سمیت10 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز تعینات کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 10 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سٹاف آفیسر سمیراحمد سید کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح عمر جہانگیر کو ڈپٹی کمشنر چکوال، سید بلال حیدر احمد کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کیا گیا۔اسی طرح امجد بشیر کو ڈپٹی کمشنر خوشاب، صائمہ احد چیمہ کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، راجہ خرم شہزاد عمر کو ڈپٹی کمشنر لودھراں، سیف انور جپہ کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ، اللہ رکھا انجم کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، اشفاق احد کو ڈپٹی کمشنر راجن پور اور رانا سلیم افضل کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کیا گیا۔یاد رہے کہ لاہور کے نئے ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے گزشتہ روز ہی اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -