گڑھی شاہو،جعلی بائی پاس لائن سے گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی

گڑھی شاہو،جعلی بائی پاس لائن سے گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس لاہور ٹاسک فورس نے گڑھی شاہو میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بائی پاس لائن کے ذریعے 20گھروں اور کپڑا رنگنے والی فیکٹری کو گیس کی فراہمی پکڑ کر منقطع کردی۔تفصیلات کے مطابق یو ایف جی ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع پر ڈسٹری بیوشن افسر چوہدری شرافت علی کی سربراہی میں چھاپہ مارا تو مین گیس لائن سے جعلی بائی پاس پائپ لائن ڈال کر 20گھروں اور ایک کپڑا رنگنے والی فیکٹری کو گیس چوری کرکے فراہم کی جارہی تھی۔ فورس نے بائی پاس لائن اکھاڑ کر گیس چوری کا خاتمہ کردیا۔ گیس چوری کے ذریعے کمپنی کوسالانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔ جی ایم لاہور قیصر مسعود کے مطابق گیس چور ملزمان کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں الگ الگ دو مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر