بدعنوانی کیخلاف مہم،نیب نے سگریٹ اورادویات سازکمپنیوں سے رابطہ کرلیا
لاہور(آئی این پی) نیب کا بد عنوانی کے خلاف ملک گیر مہم کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ ‘پبلک ٹر انسپورٹ ‘ سگر یٹ اور ادوایات ساز ی کمپنیوں سے بھی رابطہ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب آغارشید نے اس حوالے ملک میں سیگر یٹ بنانیوالی کمپنیوں کے علاوہ ادوایات ساز کمپنیوں سے بھی باقاعدہ رابط کرلیا ہے جسکے بعد اب تمام سگر یٹ پیکٹس اور ادوایات کی ڈبیوں پر ’’سے نوٹوکر پشن ‘‘کے الفاظ لکھے جائیں گے جبکہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں پبلک ٹر انسپورٹ پر بھی ’’سے نوٹو کر پشن ‘‘کے الفاظ لکھے جائیں گے جس کیلئے تمام کمپنیوں نے بھی آماد گی کا اظہار کر دیا ہے ۔