جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک

جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی اور انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی سمیت عدالت عظمی پاکستان اور عدالت عالیہ لاہور کے حاضر و سابق جج صاحبان، جوڈیشل افسران، وکلاء اور لاہور ہائی کورٹ کے افسران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و قل خوانی آج بروز پیر تین سہ پہر انکی رہائش گاہ 102 شادمان II لاہور میں ہوگی جبکہ دعا پانچ بجے شام ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر