ہالینڈ میں کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی 12برس بعد 7مشتبہ افراد گرفتار

ہالینڈ میں کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی 12برس بعد 7مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایمسٹرڈیم(این این آئی)ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بارہ برس قبل کی گئی ڈکیتی کی ایک واردات میں ملوث ہونے کے شبہ میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ فروری 2005 میں ڈاکوؤں نے شیپول ہوائی اڈے کے انتہائی سکیورٹی والے مقام سے 72ملین ڈالر مالیت کے ہیرے اور جواہرات لوٹ لیے تھے۔ حکام نے بتایا کہ پانچ مردوں اور دو خواتین کو بیس اور اکیس جنوری کو مختلف چھاپوں کے دوران ایمسٹرڈیم اور ہسپانوی ساحلی شہر ویلنیسا سے حراست میں لیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -